Orhan

Add To collaction

دا ویمپائر آرون سیزن 3

دا ویمپائر آرون سیزن 3 از تعبیر خان قسط نمبر9

عابش کو چھوڑتے ہی ادیان وہاں سے غائب ہوگیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسے دیکھ کر مجھے ادیان کیوں یاد آتا ہے پتہ نہیں عابش سوچتے ہوئے کھڑکی کے پاس آئی اس وقت رات کے نو بج رہے تھے کھڑکی سے باہر دیکھا۔۔۔۔ ادیان کے گھر کی لائٹ اوف تھی ۔۔۔۔ عابش کا دل بوجھ سا گیا تھا ۔۔۔۔ چینج کر کے بیڈ پر آکر لیٹ گئی ۔۔۔۔ کچھ ہی دیر میں عابش نیند کی وادی میں چلے گئ تھی ۔۔۔ ادیان واپس فوریسٹ گیا اپنی کار لی اور گھر آگیا ہاف گھٹنے میں وہ اپنے گھر کے اندر تھا ۔۔۔۔ عابش کی سینڈل پر نظر پڑی ۔۔۔ میں بہت جلد تم کو سچ بتا دو گا کہ میں کون ہوں ۔۔۔ کیا پھر بھی تم مجھے اتنا ہی چاہو گئی یہ مجھے چھوڑ دو گی ۔۔۔۔ عابش ۔۔۔ ادیان نے خود سے کہا ۔ سینڈل کو دیکھتے ہوئے ۔۔۔ ۔ ڈور بیل کی آواز پر ۔۔ ادیان سینڈل کو چھوڑ کر کمرے سے نکل کر ڈور کی طرف گیا ۔۔۔ ڈور کھولا تو سامنے لرا کھڑی تھی ۔۔۔۔ ہائے کیسے ہو تم کہاں چلے گئے تھے ۔۔۔۔ لرا کہتے ہوئے اندر آگی ۔۔۔ ادیان نے گیٹ بند کیا اور خود لرا کے پیچھے آگیا تھا ۔۔۔ لرا فاسٹ ٹائم ادیان کے گھر آئی تھی ۔۔۔۔وہ اچانک کیوں آئی ہے ادیان سمجھ نہیں سکا تھا ۔۔۔ تم چپ کیوں ہو میں نے کچھ پوچھا ہے ۔۔۔ کاوچ پر بیٹھتے ہوئے لرا نے پوچھا اور فون کیوں نہیں اٹھار ہے تھے ایک کام کی وجہ سے میں بزی تھا اور سیل فون میں نے دیکھا نہیں ۔۔۔ کہا بزی تھے لرا نے ابرو اُٹھا کر کہا ۔۔۔۔ بس تھا تمھیں بتانا ضروری نہیں سمجھتا ۔۔۔ ۔ ادیان نے سخت لہجے میں کہا ۔۔۔۔ لرا کو بہت برا لگا تھا ادیان کا سخت لہجہ تم کچھ پیو گی ادیان نے کاوچ سے اٹھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔ ہاں بلڈ پیو گی ۔۔۔۔
میرے گھر میں بلڈ جیسی ڈرنگ نہیں ۔۔۔۔ تمھارے گھر میں بلڈ ہے ۔۔۔۔۔ لرا ہوا کے جھنکے کی طرح ادیان کی نیک کے قریب گئی اور سنوگتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ادیان نے جھٹکے سے لرا کو پیچھے کیا ۔۔۔۔ ایسا سوچنا بھی مت ادیان نے زور دار آواز میں کہا ۔۔۔ لرا کی انکھیں لال ہورہی تھی اور نوکیلے دانت منہ سے باہر تھے ۔۔۔۔۔ ابھی اور اسی وقت تم میرے گھر سے چلی جاو ۔۔۔ ادیان کی آ نکھیں بھی غصہ سے گلڈن بلیک ہوگئی تھی ۔۔۔۔ لرا وہاں سے چلی گئی ۔۔۔۔ ادیان روم میں آگیا تھا بیڈ پر ٹیک لاگا کر لیپ ٹاپ اون کیا اس کی موم زالفہ کے میسج تھے ۔۔۔ کچھ دنوں سے ادیان نے گھر بات نہیں کی تھی ۔۔۔ اسی وجہ زالفہ کے ۔ میسج آئے ہوئے تھے ۔۔۔۔ ادیان نے ۔ میسج کے رپلائے کیے ۔۔۔۔ لرا ادیان کے گھر سے نکل کر عابش کے گھر کے سامنے کھڑی تھی ۔۔۔ لرا کا خون پینے کا دل کررہا تھا اُس نے سوچ لیا تھا کہ وہ آج عابش کا بلڈ پی کررہی یہاں سے جاٙے گی۔ ۔۔۔ لرا پلک جھپکتے ہی ۔ عابش کے گھر میں تھی ۔۔۔ عابش سو رہی تھی ۔۔۔ اچانک عابش چلاتے ہوئے اُٹھی ۔۔۔۔ میرا خون مت پیو ۔۔۔۔ عابش نے جنگل والا خواب دیکھ لیا تھا شاید اس لیے ڈر کر اُٹھ گی تھی ۔۔۔ سامنے ایک خوف ناک ریڈ آنکھوں والی لڑکی کو دیکھا تو اُس کی سانس ہی روک گئی ۔۔۔ وہ لرا کو نہیں پہچنی تھی ..
لرا تیزی سے عابش کے نیک پر جھکی ہی تھی پیچے سے کسی نے لرا کو باذو سے کھنیچ لیا تھا۔۔۔۔۔۔ وہ شخص لرا کی گردن موڑ ہی دیتا پر عابش کی پھٹی پھٹی خوفزادہ آنکھوں نے اُسے روک دیا ۔۔۔۔ لرا نے بھی اُس شخص کو نہیں پہچانا تھا لرا پل میں وہاں سے غائب ہوگئ تھی اس پاورز فل ومپئر سے بچ کر ۔۔۔۔ لرا کو پتہ چل گیا تھا یہ ومپئر عام ومپئر میں سے نہیں ہے ۔۔۔۔ عابش کو تو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ خواب دیکھ رہی ہے یا یہ سب سچ میں ہورہا ہے ۔۔۔۔ لرا کے جاتے ہی ادیان عابش کے پاس بیڈ پر بیٹھ گیا ۔۔۔۔ عابش کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا ۔۔۔ یہ صرف ایک خواب ہے تم سو جاو ۔۔۔ ادیان نے عابش کی ْآنکھوں میں دیکھ کر ۔ کہا ۔۔۔ عابش نے اپنی آنکھیں جھپکائی اور لیٹ گی ۔ لیٹتے ہی اُس کی آنکھیں بند ہوگئ تھی۔ ۔۔۔ ادیان وہی بیٹھا عابش کے معصوم خوبصورت اسنو وائٹ چہرہ کو دیکھتا رہا ۔۔۔۔ ادیان کو یقین نہیں آرہا تھا لرا ایسا کچھ بھی کر سکتی ہے اگر ادیان کو عابش کی چیخ کی آواز نہ آتی تو عابش اب تک مر چکی ہوتی ۔ ۔۔۔۔۔ عابش کی نانو ہارٹ پیشنٹ تھی اسلیے میڈیس کے اثر کی وجہ سے رات میں کھبی نہیں اُٹھتی چاییے کتنا ہی شور ہوجائے گھر میں ۔۔۔۔ وہ صبح ہی اُٹھتی تھی پوری رات وہ عابش کے پاس ہی رہا ۔۔۔۔ صبح کی ہلکی ہلکی روشنی پھیل رہی تھی جب وہ اپنے گھر گیا گھر جاتے ہی وہ بیڈ پر جا کے لیٹ گیا ۔۔۔۔ رات جگنے کی وجہ سے سر درد ہورہا تھا ۔۔۔۔ لیٹتے ہی اُسے بہت گہری نیند لگ گئی تھی ۔۔۔۔


روشنی پوری پھیل چکی تھی عابش اُٹھ جاو آج یونی نہیں جانا کیا لیسہ صاحبہ نے گیٹ نوک کرتے ہوئے کہا تو عابش کی آنکھ کھولی ۔۔۔۔ نانو میں اُٹھ گئ ہوں ۔ عابش نے اپنے سر کو پکڑ کر کہا عابش کو اپنا سر بھاری بھاری لگ رہا تھا ۔۔۔ ٹھیک ہے جلدی سے باہر آو فریش ہوکر ۔۔۔ جی نانو ۔۔۔ عابش ۔ بولتے ہوئے بیڈ سے اتری ۔۔۔ واش روم تک اپنے سر پکڑ کر ہی گئی بیسن میں جھک کر منہ دھویا ۔۔۔ پھر اپنے چہرہ کو مرر میں دیکھنے لگی ڈورنی ریڈ آنکھیں اُس کے سامنے آئی ۔ ۔۔۔ یہ کیا تھا ۔۔۔۔ اس خیال کو جھٹک کر عابش واش روم سے باہر آئی۔۔۔۔۔۔ شاید میں نےخواب دیکھ ہوگا رات ۔۔۔ اچانک کی سر کا درد ختم ہوگیا تھا ۔۔۔ عابش نے ڈریس چینج کیا بالوں کو برش کیا اور روم سے لاونچ میں آگئی ۔۔۔ اُس کی نانو پہلے ہی ڈائینگ پر بیٹھی عابش کا انتظار کررہی تھی۔۔ آپ بریک فاسٹ کرلیتی نہ نانو عابش چیر ۔ کھینچ کر بیٹھتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ نہیں میں اپنی بیٹی کے بغیر کیسے کرلیتی ۔ ۔۔۔ یہ لوتمھاری کافی ۔۔۔ عابش کوکافی بہت پسند تھی 😃 تھنک یو نانو
آپ بہت اچھی ہے ۔۔۔۔ عابش نے کافی کا سپ لیتے ہوئے کہا عابش کو اپنے نانو کی ہاتھوں کی کافی بہت پسند تھی سلائس کی دو چار بائٹ لی اچھا نانو میں یونی جارہی ہو ۔۔۔۔۔ نانو کے گال کو پیار کرتے ہوئے عابش گھر سے چلی گئی ۔۔۔۔ ادیان کی کار کھڑی تھی اکثر عابش اور ادیان کا یونی جاتے ہوئے سامنے ہوتا تھا دونوں same ٹائم ہی یونی جانے کے لیے گھر سے نکلتے تھے ۔۔۔ کیا ادیان یونی نہیں جارہا عابش نے کار میں بیٹھتے ہوئے سوچا کار سٹارٹ کی یونی کے لیے روانہ ہوگئی ۔۔۔


کار پارک کر کے وہ کلاس میں چلے گی کلاس ہمیشہ کی طرح خالی تھی سوزین اور رفا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تھی ۔۔۔ بکس کھولے وہ کچھ سوال ڈھونڈ رہی تھی پتہ نہیں کیوں اُسے عجیب سا خوف آرہا تھا وہ ہمیشہ یوں ہی اکیلے بیٹھی پڑھتی رہتی تھی پر آج اُس سے خالی کلاس سے ڈر لگ رہا تھا ۔۔۔ عابش کو گھبراہٹ ہونے لگی تھی ۔۔۔۔ عابش کلاس سے نکل کر باہر گاڈرن کی بینچ پر بیٹھ گی تھی ٹھنڈ بہت زیادہ تھی ہلکی ہلکی برفباری بھی ہورہی تھی ۔ ۔۔۔۔۔۔ ٹھنڈ سے عابش کے گال سرخ ہورہے تھے ۔۔۔ وہ یہی کی شہری تھی اسلیے ٹھنڈ برداشت کر سکتی تھی بکس پر لائنز مرتے ہوئے وہ کن سوچو میں گھوم تھی ہیلو عابش کہا کھوئی ہو ئی ہو ڈینس نے شلڈر پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔ عابش ڈری سہمی بیٹھی تھی ڈینس کا یوں شلڈر پر ہاتھ رکھنے سے ڈر کر ہلکی سی چیخ اُٹھی تھی ۔۔ ڈینس نے عابش کا ریکشن دیکھا تو چوک گیا وہ کھبی کسی چیز سے نہیں ڈرتی تھی ۔۔۔۔۔ کیا ہوا عابش تم ٹھیک تو ہو ہاں میں ٹھیک ہوں بس ہلکا سا سر میں درد ہے ۔۔۔ چلو کلاس میں چلتے ہیں کلاس کا ٹائم ہوگیا ہے ہاتھ میں پہنے گھڑی میں ٹائم دیکھتے ہوئے کھڑی ہوگئی ۔۔۔ اوکے ۔ ڈینس اور عابش دونوں ساتھ ساتھ کلاس کی طرف جانے لگے ۔۔۔۔ آج ادیان ابھی تک نہیں آیا اور وہ چڑیل بھی نہیں دیکھ رہی۔ ۔۔ عابش چلتے چلتے دل میں سوچ رہی تھی ۔۔۔۔ عابش کیا آج تم باہر میرے ساتھ ڈنر کرنے چلو گی ۔۔۔ کیوں ۔ ۔۔۔؟ ویسے ہی دل کررہا ہے پلیز مانا مت کرنا ۔۔۔ڈینس نے اتنی عجیب سی شکل بنا کر کہا ۔۔ ۔۔۔ عابش کو ڈینس کی شکل دیکھ کر ہنسی آگی تھی ۔ ۔۔۔۔ ہاں ایک شرط پر رفا اور سوزین کو بھی انوائیٹ کرو ڈنر پر ۔۔۔۔ اووو وہ دونوں تو مانہ کررہی تھی میں نے پوچھا تھا ۔۔۔۔ ڈینس عابش کو کیا کہتا کہ عابش تمھاری بیسٹ فرینڈ نے ہی مجھے یہ مشورہ دیا ۔۔۔۔ سوزین اور رفا نے ۔ سختی سے منانہ کیا تھا وہ یہ بات ۔ عابش کو نہ بتا ئے ۔۔۔۔ اگر وہ عابش کو یہ بتا دیتا تو عابش ڈینس اور ان دونوؑ کا سر ہی پھاڑ دیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا ٹھیک ہے میں آجاو گی کون سے ہوٹل میں ڈنر کرواں گے ۔۔۔۔ Ednburgh کا سب سے مہنگا ہوٹل ۔۔۔۔ نہیں تم مت آنا میں لینے آجاو گا اوکے عابش نے چیر پر بیٹھتے ہوئے کہا ۔۔۔ کلاس میں داخل ہوتے ہوئے ۔ لرا کو دیکھا لرا اکیلی تھی ۔ عابش کے دل کو سکون بھی ملا تھا پر تھوڑا دل اداس بھی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لرا نے کھا جانے والی نظروں سے عابش کو ۔ گھور کر دیکھا ۔۔۔۔ عابش کی نظرے لرا پر تھی عابش کو عجیب سا محسوس ہوا لرا کی نظروں سے
افف یہ چڑیل آنکھیں دیکھوں لگ رہا ہے ابھی مجھے کھا جائے گی ۔۔۔۔ عابش نے آہستہ سے خود سے کہا ۔۔۔۔ سوزین اور رفا بھی عابش کے ساتھ والی چیر پر بیٹھ گئ ۔۔۔ واہ بھئ ڈنر پر جایا جارہا ہے ۔۔۔۔ سوزہن نے عابش کو آنکھ مارتے ہوئے کہا ۔۔۔ تم دونوں کے لیے بھی ہے یہ اففر پر تم دونوں نے تو منانہ کردیا ۔۔۔ اففر اچھی تو ہے لیکن ہم کباب میں ہڈی نہیں بنا چاہتے ۔۔۔۔ رفا نے ڈینس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جو کچھ ہی فاصلے پر بیٹھا کسی سے بات کررہا تھا ۔۔۔۔ کیا مطلب ہے تمھارا عابش نے تہواری چڑھا کر پوچھا مطلب وطلب کچھ نہیں ۔۔۔۔۔۔ وہ دیکھوں پروفیسر آگے رفا نے جلدی سے بات کو گول کردیا ۔۔۔ اور بک میں منہ چھپا لیا ۔۔۔ سوزین نے بھی اپنا رخ سر کی جانب کرلیا ۔۔۔۔ اگر عابش مطلب سمجھ جاتی تو دونوں کا خون پی جاتی ۔۔۔۔ عابش نے دونوں کی طرف دیکھا دونوں ایسے ایکٹ کررہی تھی جیسے بہت پڑھکوں ہوں۔ ۔۔۔🙄🙄🙄۔۔۔ عابش نے بھی لیکچر پر دھیان دیا ۔۔۔۔۔


شام کے چھ بج رہے تھے ادیان ابھی سو کر اُٹھا ہی تک میں ڈور کے کھولنے کی آواز آئی ۔۔۔۔ ادیان روم سے نکل کر باہر آیا ۔۔۔ سامنے اپنی موم اور ڈیٹ کو دیکھ کر بہت حیران بھی ہوا اور خوش بھی ہوا ۔۔۔۔ ْ آپ نے مجھے بتایا نہیں کل ہماری بات ہوررہی تھی تو ۔۔۔ کیوں کہ ہم تم کو سراپرئز دینا چاہتے تھے ۔۔۔ ادیان اپنی موم اور ڈیٹ کے گلے ملا وہ بہت خوش تھا ۔ ۔ ۔ آج یونی نہیں گئے ۔۔۔۔ ادیان ۔۔۔ ارون نے پوچھا ۔۔۔ نہیں ڈیٹ سر میں درد تھا ۔۔۔ کیا ہوا تمھاری ۔ طبیت تو ٹھیک ہے نہ ۔۔۔ زالفہ نے پریشانی سے کہا ۔۔۔۔ جی موم میں ٹھیک ہوں ۔۔۔۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ ۔۔ آپ لوگ فریش ہوجائے جب تک میں بھی فر یش ہوکر آتا ہوں ادیان اپنے روم کی طرف چلا گیا ۔۔۔

   0
0 Comments